جولائی میں ترسیلات زر میں 36 فیصد کی نمایاں کمی

جمعرات 11 اگست 2016 17:24

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اگست ۔2016ء ) ایک مہینے میں ترسیلات زر میں 36 فیصد کی نمایاں کمی ، جولائی 2016 میں ترسیلات زر گذشتہ ماہ کے مقابلے میں 34 کروڑ ڈالر کم رہی۔

(جاری ہے)

معاشی ماہرین کے مطابق خلیجی ممالک اور برطانیہ کا یورپی یونین سے نکلنے کے اثرات بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر پر آناشروع ہوگئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2016 کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی مالیت18.1328ملین ڈالر رہی جو کہ جون 2016 کے مقابلے میں 36فیصد اور جولائی 2015 کے مقابلے میں 20 فیصد کم ہے۔مرکزی بینک کے اعدوشمار کے مطابق سعودی عرب ،امریکہ ،برطانیہ ، بحرین اور کویت سے ترسیلات زر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :