جائیداد کی فروخت پر ٹیکس میں اضافہ سپریم کورٹ میں چیلنج
جمعرات 11 اگست 2016 17:29
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اگست ۔2016ء) جائیداد کے انتقال پر وفاقی ٹیکس میں غیر معقول اضافے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ایک آئینی پٹیشن میں کہا گیا کہ جائیداد کی خرید و فروخت آرٹیکل 23 کے تحت ہر شہری کا بنیادی حق ہے جس پر پارلیمنٹ کوئی قدغن نہیں لگا سکتی ۔
(جاری ہے)
عدالت کو بتایا گیا کہ وزیر اعظم لندن میں خاصی جائیداد کے مالک ہیں جبکہ رئیل سٹیٹ میں سرمایہ کاری کے لےء وزیر خزانہ کی نظر انتخاب دبئی پر ہے ٹیکس میں غیر معقول اضافہ ملک سے سرمائے کی منتقلی کو ہوا دے گا لہذا اس کے فوری تدارک کے لئے عدالت مذکورہ ٹیکس کے خلاف حکم امتناعی جاری کرے اور اسے کلیتاً خلاف آئین قرار دے ۔
صحافی شاہد اورکزئی کی دائر کردہ پٹیشن میں کہا گیا کہ ٹیکس کی وصولی کے لئے پورے ملک میں کوئی مساویانہ طریقہ کار وضع نہیں کیا گیا بلکہ یہ ٹیکس شہر شہر اور ایک ہی شہر کے مختلف علاقوں میں علیحدہ پیمانوں سے وصول کیا جائے گا جس میں مٹھی گرم کی جائے گی ۔ درخواست گزار نے کہا کہ ملک کا آئین غیر ملکیوں کو جائیداد کی ملکیت کا حق نہیں دیتا اور اس ضمن میں وہ رئیل سٹیٹ مارکیٹ پر منفی اثرات سے عدالت کو تفصیلاً آگاہ کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
-
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی حکومتی پالیسی کو مسترد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.