انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

ٹیم میں دو تبدیلیاں راحت کی جگہ وہاب شامل ، حفیظ کی جگہ افتخار کا ڈیبیو کررہے ہیں، مصبا ح الحق وکٹ بیٹنگ کیلئے ساز گار دکھائی دیتی ہے اس لیے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، کک

جمعرات 11 اگست 2016 17:31

انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

اوول( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اگست ۔2016ء ) انگلینڈ نے چوتھے اور سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ آج کھیلا جارہا ہے جس میں انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انگلش کپتان الیسٹر کک کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے ساز گار دکھائی دیتی ہے اس لیے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ چوتھی اننگز کھیلنے والی ٹیم مشکل میں ہوسکتی ہے۔

پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے۔ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اور محمد حفیظ کی جگہ افتخار احمد کو شامل کیا گیا ہے جبکہ راحت علی کی انجری کی وجہ سے وہاب ریاض کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلی جارہی سیریز میں انگلینڈ کو پاکستان ٹیم پر 2-1 کی برتری حاصل ہے۔۔

متعلقہ عنوان :