موٹر سائیکل نہ روکنے پر پولیس کی فائر نگ ،ماں اور بیٹا ز خمی

جمعرات 11 اگست 2016 17:43

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اگست ۔2016ء) پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکل نہ روکنے والے اہل خانہ پر فائر نگ ، پولیس کی فائرنگ سے ماں اور بیٹے ز خمی ، واقعہ کی اطلاع ملنے پرایس ایس پی نے ملوث اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کاحکم دیدیا ۔آن لائن کے مطابق فارنگ کاواقعہ جسوانہ کے علاقے میں پیش آیا۔ جب موبائل وین میں سوار پولیس اہلکاروں نے مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ان کے نہ رکنے پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کردی جس سے موٹر سائیکل پرسوار ماں اور پیٹا زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی جڑانوالہ ڈاکٹر فرخ نے کہاہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔پولیس اہلکار ملوث ہوئے تو کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب متاثرہ خاتون کے شوہر امیر علی نے الزام عائد کیاہے کہ وہ موٹرسائیکل پر بیوی اور بیٹا کیساتھ جارہاتھاکہ پولیس نے فائرنگ کردی۔ جس سے بیوی زخمی اوربیٹا موٹرسائیکل سے گر کر زخمی ہوا۔زخمیوں کو سول اسپتال فیصل آباد منتقل کردیاگیا ہے۔ ایس ایس پی کاکہناہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔پولیس اہلکار ملوث ہوئے تو کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :