10سالہ بچہ پتنگ لوٹتے ہوئے بجلی کی تاروں سے چھو کر جان بحق

جمعرات 11 اگست 2016 17:43

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اگست ۔2016ء) تھانہ رضا آباد کے علاقے محلہ عثمان غنی میں پتنگ ” لوٹتے “ ہوئے10سالہ بچہ بجلی کی تاروں سے چھو کر جان بحق ہوگیا ، چھت گرنے سے زخمی ہونیوالا60سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا ، ، آن لائن کے مطابق تھانہ رضا آباد کے علاقے محلہ عثمان غنی میں رہائش پذیر محمد نواز کا 10سالہ بیٹا احمد نواز کٹی پتنگ جو بجلی کے کھمبے کی مین تاروں میں الجھ گئی تھی اسکو اتار رہا تھا کہ کیمیکل کی ڈور کے باعث بجلی کا شدید جھٹکا لگا جسکے باعث احمد نواز موقع پر ہی چل بسا ، چنیوٹ کے علاقے گلستان کالونی کے رہائشی 60سالہ محمد شفیع ولد ناظر گزشتہ روز مکان کی چھت گرنے سے شدید زخمی ہو گیا تھا جسے طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال لایاگیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گیا ،

متعلقہ عنوان :