تھانہ غلام محمد آباد ،تین بچوں کے اغواء کی جھوٹی اطلاع پر پولیس کی دوڑیں

جمعرات 11 اگست 2016 17:43

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اگست ۔2016ء) تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں تین بچوں کے اغواء کی جھوٹی اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئی ، جھوٹی اطلاع دینے والے نو جوان کیخلاف پولیس نے ابتدائی کارروائی شروع کر دی ہے، آن لائن کے مطابق آج صبح تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے محلہ رسول نگر کے رہائشی محمد رضا نے ریسکیو 15پر کال کی تھی کہ کیری ڈبے اور موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد بچوں کو اغواء کر کے فرار ہو رہے ہیں ، جس پر پولیس افسران بمعہ نفری موقع پر پہنچے تو معلوم ہوا کہ رضا نامی شخص نے جھوٹی اطلاع دی ہے ، بچے اپنے گھر میں موجود تھے جس پر پولیس نے جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :