کوئٹہ میں شریعت کورٹ اسلام آباد کے جج پر حملے کی کوشش ناکام

بم دھماکے میں5 پولیس اہلکاروں سمیت17 افراد زخمی ہوگئے

جمعرات 11 اگست 2016 17:49

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اگست ۔2016ء) کوئٹہ میں شریعت کورٹ اسلام آباد کے جج پر حملے کی کوشش ناکام بم دھماکے میں5 پولیس اہلکاروں سمیت17 افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر سول اور سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے بم دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر رپورٹ طلب کر لیا تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ سریاب فلائی اوور کے قریب سڑک کے کنارے نصب بم سے زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں5 پولیس اہلکاروں ندیم ،عصمت اللہ،غلام فاروق،محمد رفیق،امداد اللہ،حمید اللہ، نذیراحمد، عبدالعلی،رمضان، نثار احمد، محمد اسماعیل، احمد شاہ، محمد یوسف، محمود علی، گوہر خان، امین اللہ، مومن شاہ زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر سی ایم ایچ اور سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا دھماکے کے وقت وفاقی شرعی عدالت کے جج جسٹس ظہور شاہوانی کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی ، گاڑی میں جسٹس ظہور شاہوانی خود موجود تا ہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے تاہم ان کے اسکاؤٹ کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا اس دوران دھماکے کی جگہ کے قریب سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا صوبای وزیر داخلہ میر سر فراز بگٹی، آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن اور دیگر حکام موقع پر پہنچ گئے صوبائی وزیر داخلہ میر سر فر از بگٹی نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا ہے کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے کیا گیا جن میں تین سے4 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا انہوں نے کہا ہے کہ دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا دھماکے کے ذریعے جشن آزادی کو سبوتاژ کر نے کی سازش کی گئی تاہم سیکورٹی اقدامات ازسر نوجائزء لیا جا رہا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے واقعہ کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ قابل مذمت اقدام ہے اور اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی ۔