شام، الرقہ میں روسی طیاروں کی بمباری، 30 افراد ہلاک

جمعرات 11 اگست 2016 17:56

الرقہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اگست ۔2016ء ) شام میں داعش کے مضبوط گڑھ اور دارالحکومت قرار دیے جانے والے شہر الرقہ میں روسی طیاروں نے فضائی حملہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

شام میں جاری خانہ جنگی پر نظر رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق ان حملوں میں 30 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ لندن میں قائم اس تنظیم کے مطابق شام کے شمال مشرق میں واقع اس شہر میں کی جانے والی اس کارروائی میں 70 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :