دہشت گردی کا مقابلہ مل کر ہی کیا جاسکتا ہے، پہلے پارلیمنٹ میں موجود دہشتگردوں کے نمائندوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے، عسکری، سیاسی و مذہبی قیادت کو ایک پیج پر ہونا چاہئے، سم، موبائل اور ٹیکنالوجی استعمال کرنے والوں سے بعد میں نمٹا جائے، قومی جذبے کے تحت کمیٹی نے سائبر کرائم میں بہتری کی ہر ممکن کوشش کی

سینیٹ قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیئرمین شاہی سید کے اجلاس میں ریمارکس , 359 ملین منافع کما رہے ہیں، حکومت سے فنڈ، گرانٹ نہیں لیتے خود کماتے ہیں، ملازمین کو سترہ فیصد میڈیکل الانس دیا جاتا ہے، چیئرمین این ٹی سی , کمیٹی اجلاس میں سانحہ کوئٹہ کے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی، زخمیوں کیلئے جلد صحتیابی کی دعا