آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا

راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ساہیوال، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ میں بارشوں کاامکان جھنگ کے قریب دریائے چناب میں طغیانی سے متعدد علاقے زیر آب آ گئے ٗ قریبی آبادیوں میں پانی داخل

جمعرات 11 اگست 2016 18:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ٗ راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ساہیوال، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویڑن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

ترجمان کے مطابق اگلے 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش بھی ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور ڑوب ڈویژن میں کہیں کہیں بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

پنجاب کے اضلاع فیصل آباد62، لاہور (سٹی30، ائیرپورٹ17)، ساہیوال22، سرگودھا21، قصور20، گوجرانوالہ16، منڈی بہاؤالدین15، نورپورتھل07، گجرات06، بہاولنگر05، چکوال04، ڈی جی خان03، جوہر آباد3، جہلم03، سیالکوٹ02، اسلام آباد(سیدپور)01، خیبرپختونخوا کے اضلاع سیدو شریف19، دیر 18، مالم جبہ17، کاکول04، بلوچستان کے اضلاع ژوب16، گلگت بلتستان کے اضلاع بونجی06، گوپس02، ہنزہ02، بگروٹ02، چلاس01، کشمیر کے اضلاع کوٹلی03ملی میٹرریکارڈ کی گئی ۔

ادھر جھنگ کے قریب دریائے چناب میں طغیانی سے متعدد علاقے زیر آب آ گئے ۔دریائے چناب میں پانی کے اضافے سے قریبی آبادیوں میں پانی داخل ہو گیا اور سیکڑوں ایکڑ اراضی پر محیط فصلیں متاثر ہوئی ہیں ۔ ضلع جھنگ کے 60سے زائد دیہات زیر آب ہیں جن میں اٹھارہ ہزاری اور احمد پور سیال کے متعدد گاں شامل ہیں ٗ سیلاب کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا اور متاثرین سیلاب نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ٗ دریائے چناب میں ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 45ہزار 325کیوسک ٗ اخراج ایک لاکھ 32ہزار 525ہے ۔