اسلام آباد ٗہنڈی اور انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم محمد کاشف گرفتار، نقدی اور پاسپورٹ برآمد

جمعرات 11 اگست 2016 18:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے گجرات میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ اور ہنڈی کے کاروبار میں ملوث بڑی مچھلی گرفتار کرلی ہے اور اس کے قبضہ سے تین لاکھ روپے نقدی اور پانچ پاسپورٹ برآمد کرلیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے ملک بھر میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد انسانی سمگلرز کو گرفتار کیا ٗ گجرات میں بھی ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے لوگوں کو بیرون ملک بھجوانے والے محمد کاشف نامی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ ملزم بیرون ملک سے غیر قانونی طریقے ہنڈی سے رقم پاکستان منتقل کرنے میں بھی ملوث ہے ٗ ملزم متعدد لوگوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجواچکا ہے۔ ملزم براستہ ایران لوگوں کو ترکی بھجواتا تھا جس کے بعد تارکین وطن کے اہل خانہ سے پیسے وصول کرتا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے تین لاکھ روپے اور پانچ پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :