ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کو خاوند کے ساتھ جانے کی اجازت دیدی ، اغواء کا مقدمہ خارج کرنے کا حکم

جمعرات 11 اگست 2016 18:06

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو خاوند کے ساتھ جانے کی اجازت دیتے ہوئے پولیس کو درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظہر اقبال سدھو نے کیس کی سماعت شروع کی تو لو میرج کرنے والی لڑکی نے عدالت کو بتایا کہ اس نے مذہب تبدیل کر کے عمران سے شادی کر لی ہے،اسے عمران نے اغوا ء نہیں کیا،میرے والدین نے عمران کے خلاف اغوا ء کا جھوٹا مقدمہ درج کروایا ہے،مجھے خاوند کے ساتھ جانے کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے لڑکی کو خاوند کے ساتھ جانے کی اجازت دیتے ہوئے پولیس کو درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا۔کمرہ عدالت سے باہر آنے پر لڑکی کی والدہ نے اسے زبردستی اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی جس پر سکیورٹی اہلکاروں نے اسے آزادی دلا کے خاوند کے ساتھ بھیج دیا۔

متعلقہ عنوان :