کراچی، فائر بریگیڈ کے پانچ ملازم کہاں گئے؟ معمہ حل نہ ہوا

بلوچ کالونی میں فائر بریگیڈ کے دفتر میں پولیس پارٹی چھاپے میں فائر بریگیڈ کے چار اور ایک فوڈ انسپکٹر کو ساتھ لے گئی

جمعرات 11 اگست 2016 18:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) کراچی میں نامعلوم افراد کے بعد نامعلوم پولیس پارٹی بھی ایکش میں آگئی ہے ۔ ، نامعلوم پولیس پارٹی پانچ سرکاری افسران کو لے اڑی ۔بلوچ کالونی میں فائر بریگیڈ کے دفتر میں پولیس پارٹی چھاپے میں فائر بریگیڈ کے چار اور ایک فوڈ انسپکٹر کو ساتھ لے گئی ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں نامعلوم افراد کی اصطلاح کے بعد اب نامعلوم پولیس پارٹیاں بھی سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

بلوچ کالونی تھانے کی حدود میں واقع فائربریگیڈ کے دفتر میں بغیر نمبر پلیٹ کی پولیس موبائلوں اور سادہ لباس اہلکاروں نے چھاپہ مار کر پانچ سرکاری افسران کو لے اڑے ۔ نامعلوم پولیس پارٹی نے فائر بریگیڈ کے چار ملازمین اور ایک ہیلتھ انسپکٹر کو گرفتار کر لیا۔ سادہ لباس اہلکار فائر بریگیڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ظفر خان ، فائرمین سہیل اور سلام کو ساتھ لے گئے ۔ سادہ لباس اہلکار ہیلتھ انسپکٹر زمر خان کو بھی گرفتار کر کے لے گئے ۔ظفر خان ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی کے بھائی رضا حیدر کے کو آرڈینیٹر ہیں ۔ رضا حیدر ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے سربراہ ہیں ۔ پانچ سرکاری ملازمین کو کونسی پولیس پارٹی لے اڑی ، علاقائی پولیس واقعے سے لاعلم ہے ۔

متعلقہ عنوان :