مراکش میں ٹڈاپ کی جانب سے پاکستانی آموں کا فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا

جمعرات 11 اگست 2016 18:07

رباط(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) مراکش میں پاکستانی سفارت خانے اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) کی جانب سے 2 روزہ مینگو فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں مقامی شہریوں نے شرکت کی اور پاکستانی آموں کو بے حد پسند کیا ٗیہ فیسٹیول پاکستانی سفارت خانے اور ٹڈاپ کی جانب سے مراکش کے 4 شہروں کاسابلانکا، رباط، مراکش اور آغا دیر میں منعقد کیا گیا۔

(جاری ہے)

فیسٹیول کے سٹالز مختلف شاپنگ مالز میں لگائے گئے جہاں مقامی و غیر ملکی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ٹڈاپ کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق فیسٹیول کو مثبت ردعمل ملا اور لوگوں نے پاکستانی آموں کو بے حد پذیرائی بخشی۔اس موقع پر مراکش میں تعینات پاکستان سفیر نے بھی فیسٹیول میں شرکت کی۔ وہ لوگوں سے ملے اور ان کے سوالات کے جواب دئیے۔انہوں نے وہاں کی تاجر برادری سے بھی خطاب کیا اور پاکستان سے آم درآمد کرنے پر زور دیا۔فیسٹیول میں شریک تاجروں نے بھی پاکستانی آموں کی درآمد میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :