7242ملین روپے کی لا گت سے 50اعلیٰ تعلیمی ادا ر ے قا ئم کئے جا رہے ہیں،جا م مہتا ب حسین ڈہر

جمعرات 11 اگست 2016 18:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء)صوبا ئی وزیر تعلیم جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ بچے قو م کا سر ما یہ ہیں ان کی صحیح تعلیم و تر بیت کے ذر یعے قو م بھر پو ر تر قی کر سکتی ہے ۔اسا تذہ اس سلسلے میں اپنی ذمہ دا ر ی احسن طریقے سے ادا کریں ۔یہ با ت انہو ں نے چر چ مشن اسکو ل نزد سول ہسپتا ل کرا چی کے اچا نک دور ے کے مو قع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہی ۔

صوبا ئی وزیر تعلیم کے ہمرا ہ سیکریٹری تعلیم سید ممتا ز علی شاہ اور اسپیشل سیکریٹری ڈاکٹر منصو ر رضوی بھی تھے ۔دورے کے مو قع پر صوبا ئی وزیر تعلیم نے اسکو ل میں صفا ئی کے نا قص انتظا ما ت پر بر ہمی کا اظہا ر کیا ۔صوبا ئی وزیر تعلیم جام مہتا ب حسین ڈہر نے کہا کہ محکمہ تعلیم صو بے کے 25اضلا ع میں 7242ملین روپے کی لا گت سے 25کیمبرج اسکو ل اور 25کمپری ہینسو اسکول تعمیر کررہی ہے جہا ں اے اور او لیول کی تعلیم دی جا ئے گی ۔

(جاری ہے)

یہ با ت آج انہو ں نے اپنے دفتر میں ان اسکو لز کی تعمیر سے متعلق ایک اجلا س کی صدارت کر تے ہو ئے کہی ۔اجلا س میں پرو جیکٹ ڈائریکٹر عبدالستا ر جتو ئی نے بھی شر کت کی ۔پرو جیکٹ ڈائریکٹر نے صوبا ئی وزیر تعلیم کو مذکو رہ اسکو لز پر جا ر ی تر قیا تی کا مو ں سے آگا ہ کیا صوبا ئی وزیر تعلیم نے ہدا یت کی کہ وہ ان اسکو لز کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جا ئے تا کہ سندھ کے بچوں کو اعلی تعلیم کے موا قع ان کی دہلیز پر میسر آسکیں ۔

علا وہ ازیں پرا ئیوٹ اسکو لز ایسو سی ایشن کے ایک وفد نے چیئرمین خا لد شا ہ کی قیادت میں صوبا ئی وزیر تعلیم سے ان کے دفتر میں ملا قا ت کی اور وزارت تعلیم کو عہدہ سنبھالنے پر مبا ر کبا د دی اور اپنے مسائل سے آگا ہ کیا ۔صوبا ئی وزیر تعلیم جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا کہ سر کا ر ی و نجی تعلیمی ادا ر ے مل کر ہی صوبے سے جہالت کا خا تمہ کر سکتے ہیں اور معیا ر ی تعلیم کے لئے مسا بقت کا ہو نا ضروری ہے ۔انہو ں نے کہا کہ حکومت نجی تعلیمی ادارو ں کے مسائل حل کر نے میں سنجیدہ ہے تا ہم نجی تعلیمی ادا ر ے بھی ضرورت مند طا لب علمو ں کے ساتھ رعا یت بر تیں ۔