کراچی ، منگھوپیر میں رینجرز کا آپریشن ،4دہشت گردہلاک

دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا ، بھیم پورہ میں بھی رینجرز کی کارروائی کے دوران تین ملزم پکڑے گئے

جمعرات 11 اگست 2016 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) کراچی کے علاقے منگھو پیر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی کے دوران 4 دہشتگرد مارے گئے ، بھیم پورہ سے سرچ آپریشن کے دوران تین ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر میں پولیساور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کی جس کے دوران دہشتگردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی ۔

(جاری ہے)

جوابی فائرنگ کے نتیجے میں چار دہشتگرد مارے گئے ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے مختلف اقسام کا اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا ہے ۔ ملزمان یوم آزادی کے موقع پر دہشتگردی کا منصوبہ بنا رہے تھے جسے ناکام بنا دیا گیا ۔کراچی میں رینجرز نے رات گئے بھیم پورہ کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران تین ملزمان کو حراست میں لے لیا ۔ ان سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا اور انھیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :