فیصل آباد میں فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئی

واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔پولیس اہلکار ملوث ہوئے تو کارروائی کی جائے گی ٗ ایس ایس پی

جمعرات 11 اگست 2016 18:14

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) فیصل آباد میں فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئی ایس ایس پی جڑانوالہ ڈاکٹر فرخ کے مطابق فائرنگ کاواقعہ جسوانہ کے علاقے میں پیش آیا جب موبائل وین میں سوار پولیس اہلکاروں نے مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم ان کے نہ رکنے پر فائرنگ کردی جس سے خاتون زخمی ہوگئی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب متاثرہ خاتون کے شوہر امیر علی نے الزام عائد کیاکہ وہ موٹرسائیکل پر بیوی اور بیٹا کیساتھ جارہاتھاکہ پولیس نے فائرنگ کردی جس سے بیوی زخمی اوربیٹا موٹرسائیکل سے گر کر زخمی ہوا۔زخمیوں کو سول ہسپتال فیصل آباد منتقل کردیاگیا ٗ ایس ایس پی کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔پولیس اہلکار ملوث ہوئے تو کارروائی کی جائے گی۔