Live Updates

پنجاب حکومت نے گمشدہ بچوں کو والدین سے ملانے کے لئے ویب سائٹ اور ہیلپ لائن کا اجرا ء کر دیا ‘ڈاکٹر عمر سیف

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدائت پر قائم کی جانے والی ہیلپ لائن1121چوبیس گھنٹے فعال رہے گی‘چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ

جمعرات 11 اگست 2016 18:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء ) چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدائت پر پنجاب چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور پنجاب پولیس کے تعاون سے گمشدہ بچوں کو والدین سے ملانے کے لئے ویب سائیٹ اور ہیلپ لائن کا اجرا ء کر دیا ہے جس کے ذریعے کوئی بھی شہری گم ہونے والے بچوں کی معلومات گھر بیٹھے حاصل کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ہیلپ لائن1121چوبیس گھنٹے فعال رہے گی جبکہ پنجاب حکومت کی ویب سائیٹ http://missing.punjab.gov.pk/children پرپولیس، ایدھی فاؤنڈیشن یا پنجاب چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ذریعے اب تک ملنے والے166بچوں کی تصاویر، نام، والد کا نام، آبائی ضلع، جہاں سے ملا اس جگہ کا نام اور ملنے کی تاریخ جیسے کوائف دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کوائف کی مدد سے بچوں کو رشتے دار یا والدین پہچان سکتے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ دی گئی ویب سائیٹ پر جاکر ان بچوں کو پہچانیں اور انہیں اپنے والدین سے ملانے کے لئے حکومت کی مدد کریں۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات