کراچی، کورنگی میں کپڑے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

جمعرات 11 اگست 2016 18:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں کپڑے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، آگ کے باعث لاکھوں روپے کا کپڑا جل کر خاکستر ہوگیا ۔

(جاری ہے)

کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں کپڑے کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی دوگاڑیاں اور ایک واٹر بازر موقع پر پہنچ گئے اور آگ بھجانے کا عمل شروع کردیا گیا۔فائربریگیڈ حکام کے مطابق کپڑے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے جبکہ نقصان کا تخمینہ لگایا جار ہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :