کراچی کے علاقے قائدآباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ،درجنوں کیبن اور پتھارے مسمار
جمعرات 11 اگست 2016 18:22
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) کراچی کے علاقے قائدآباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔اس دوران سڑک پر قائم درجنوں کیبن اور پتھارے مسمار کرتے ہوئے ان کا سامان ضبط کرلیا گیا۔گذشتہ روز وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے احکامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔
(جاری ہے)
حکام کے مطابق آپریشن میں متعدد کیبن اور پتھارے مسمار کردیئے گئے جبکہ قائد آباد پل کے نیچے قائم دکانوں کے مالکان کو وارننگ جاری کی گئی جس کے مطابق وہ اپنا سامان ہنگامی بنیادوں پر دکانوں سے منتقل کرلیں ۔
آپریشن کے دوران پولیس کے بھاری نفری بھی ضلع انتظامیہ کے ہمراہ موجود تھی۔حکام کے مطابق آپریشن تین روز تک جاری رہیگا۔اس دوران قائدآباد پل کے نیچے اور اطراف سمیت قائد آباد سے داد چورنگی جانیوالے پل کے نیچے بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.