اسلام آبادہائیکورٹ نے زیر تعمیر کثیر المنزلہ ہوٹل کو سیل کرنے کے کیس میں سی ڈی اے کو مزید کارروائی سے روک دیا

جمعرات 11 اگست 2016 18:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) اسلام آباد میں زیر تعمیر کثیر المنزلہ ہوٹل کو سیل کرنے کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے سی ڈی اے کو مزید کارروائی کرنے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کیس کی سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اﷲ نے کہاکہ آئندہ سماعت تک لیز کی منسوخی کے فیصلے کو معطل نہیں کر رہے جب تک سی ڈی اے کی جانب سے جواب داخل نہیں ہوتا تب تک عدالت کوئی آرڈر نہیں دے سکتی۔

نجی ہوٹل کے مالک کی جانب سے بیرسٹر اعتزاز احسن عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے کو بغیر لیز منسوخی کا اختیار نہیں۔ سی ڈی اے صرف ری شیڈولنگ کا اختیار رکھتا ہے۔ عدالت نے سی ڈی اے کو آئندہ سماعت پر جواب داخل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی

متعلقہ عنوان :