وفاقی وزیر داخلہ کا بلوچستان نہ آنا اس بات کا مظہر ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے ،نیشنل ایکشن پلان پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا،اس لئے دھماکے ہورہے ہیں ،دھماکے پردھماکہ خفیہ اداروں کی ناکامی ہے ، وزیراعظم کی آستینوں میں سانپ چھپے ہیں ، وزارت داخلہ دہشتگردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے سنجید اقدامات کرے ،اپوزیشن جماعتیں ہر وقت حکومت کیساتھ مکمل تعاون کیلئے تیار ہے
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی سانحہ کوئٹہ کے شہداء کی فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے بات چیت ہمیں خاص مائنڈ سیٹ کو شکست دینے کیلئے تربیتی کیمپس کاخاتمہ کرناہوگا ،نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد وزارت داخلہ کاکام ہے ، سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے بچوں کو تعلیمی سہولیات اوران کی اہلخانہ کی مالی معاونت کے لئے بار ایسوسی ایشن ایک ٹرسٹ قائم کرے ، اعتزاز احسن
جمعرات 11 اگست 2016 18:29
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ وفاقی وزیر داخلہ کا سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ کے بعد بلوچستان نہ آنا اس بات کا مظہر ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے ،نیشنل ایکشن پلان کے 20نکات ہیں جن پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا اسی لئے تو دھماکے ہورہے ہیں ،دھماکے کے بعد دھماکہ انٹیلی جنس اداروں کی ناکامی ہے ،میاں نوازشریف کے آستینوں میں سانپ ہیں ، وزارت داخلہ ان واقعات کی روک تھام کیلئے سنجیدگی کامظاہرہ کرے تو اپوزیشن جماعتیں ہر وقت حکومت کیساتھ مکمل تعاون کیلئے تیار ہے ۔
وہ جمعرات کو بلوچستان ہائی کورٹ میں سانحہ کوئٹہ کے شہداء کی فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے ۔ اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر اعترازا حسن ،سینیٹر ربینہ خالد ،سینیٹر نفیسہ شاہ ،مرکزی کمیٹی کے رکن میر محمدصادق عمرانی ،صوبائی وزیر ڈاکٹرحامد خان اچکزئی ،ساجد ترین ایڈووکیٹ اور دیگر شخصیات موجود تھے ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کاکہناتھاکہ قومی ایکشن پلان مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے کیونکہ اس کے نکات پر عملدرآمد کی بجائے وزارت داخلہ بندر کی طرح اچھل کود میں مصروف ہے ،اسی لئے تو دھماکے ہورہے ہیں ،8اگست کو کوئٹہ میں اندوہناک واقعہ ہوا ،انہوں نے کہاکہ واقعہ انٹیلی جنس اداروں اورسیکورٹی فورسز کی ناکامی کو ظاہر کرتی ہے اگر نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کو ممکن بنایاجاتا تو آج کوئٹہ میں حالات اس قدر خراب نہ ہوتے ،انہوں نے کہاکہ وزارت داخلہ اپنے اعمال پر شرم سار ہے اسی لئے وہ عوام کاسامنا نہیں کرسکتی اس وقت وزارت داخلہ کام کرنے کی بجائے بندر کی طرح چلانگیں لگا رہی ہے جو مایوس کن ہے ،انہوں نے کہاکہ وزارت داخلہ ان واقعات کی روک تھام کیلئے سنجیدگی کامظاہرہ کرے تو اپوزیشن جماعتیں ہر وقت حکومت کیساتھ مکمل تعاون کیلئے تیار ہے ،ہم نے ہمیشہ امن وامان سے متعلق حکومت سے تعاون کیاہے انہوں نے کہاکہ اگر صورتحال کے متعلق سنجیدگی کامظاہرہ کیاجاتا تو آج یہ حالت نہ ہوتی انہوں نے کہاکہ ہم نے ان کے کہنے پر ایکشن پلان ،نیکٹا بنایابلکہ دہشت گردوں کیخلاف بھی کارروائیاں کی مگر اس وقت نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد نظر نہیں آرہا اسی لئے تو آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد کوئٹہ میں قومی سانحہ ہوا ،ایسے حالات میں جب قومی جنگ جاری ہے ،پوائنٹ سکورنگ نہیں کرناچاہئے بلکہ متحد ہو کر حالات کا سب کو مقابلہ کرناہوگا انہوں نے کہاکہ حکومتی کمزوری سے فرق نہیں پڑتا تاہم ریاست کمزور ہوجائے تویہ کسی کے مفاد میں نہیں ہوگا۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.