لیجنڈ ٹیسٹ کر کٹر لٹل ماسٹر حنیف محمد 81برس کی عمر میں انتقال کر گئے
حنیف محمد پھیپھڑوں میں کینسر کے مرض میں مبتلا تھے ،گزشتہ 3دن سے وینٹی لیٹر پر تھے حنیف محمد21دسمبر1934کو بھارتی ریاست جونا گڑھ میں پیدا ہوئے، اکتوبر 1952میں بھارت کیخلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا پاکستان کی جانب سے پہلی ٹرپل سنچری بنائی ، فرسٹ کلاس کرکٹ میں 499 رنز کی اننگز کھیل کر نیا عالمی ریکارڈ قائم
جمعرات 11 اگست 2016 18:35
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر اور لٹل ماسٹر حنیف محمد طویل علالت کے بعد 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔تفصیلات کے مطابق نجی اسپتال کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ لٹل ماسٹر حنیف محمد انتقال کرگئے جب کہ اس سے قبل ان کے بیٹے کی جانب سے میڈیا کو خبر دی گئی تھی کہ وہ دنیائے فانی سے کوچ کرگئے تاہم رابطہ کرنے پر اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر کے دل کی دھڑکن 6 منٹ بند رہنے کے بعد بحال ہوگئی تھی تاہم اب وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔
لیجنڈری کرکٹر حنیف محمد کراچی کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں انہیں دو روز قبل وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا، حنیف محمد کینسر کے مرض میں مبتلا تھے جس کا انہوں نے علاج کرایا جس کے بعد وہ صحت یاب ہوگئے تھے تاہم کئی سال بعد ایک مرتبہ پھر ان کے پھیپھڑوں میں کینسر کی تشخیص ہوئی جس کے بعد انہیں چند روز قبل ہی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
خاتون مداح کے 3 سیکنڈ گلے لگنے پر ایرانی فٹبالر پر پابندی عائد
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کھلاڑیوں کی انجریز کا ذمہ دار کاکول فٹنس کیمپ نہیں : بابر اعظم
-
بھارت کیخلاف کراٹے کومبیٹ جیتنے والے شاہ زیب رند پر انعامات کی بارش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.