ملک بھر میں اقلیتوں سے اظہار یکجہتی اور حقوق کے تحفظ کا شعور اجاگر کرنے کیلئے اقلیتوں کا قومی دن منایا گیا

جمعرات 11 اگست 2016 18:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) اقلیتوں کا قومی دن جمعرات کو ملک بھر میں اقلیتوں سے اظہار یکجہتی اور ان کے حقوق کے تحفظ کا شعور اجاگر کرنے کے لئے منایا گیا۔

(جاری ہے)

اقلیتوں کے قومی دن کی منظوری 2009ء میں سابق وزیر شہباز بھٹی کی کاوشوں سے ہوئی تھی۔ شہباز بھٹی کو 2011ء میں ملک دشمن عناصر نے قتل کردیا تھا ۔ اقلیتوں کے قومی دن کے حوالے سے ملک بھر میں مختلف تقاریب اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں اقلیتوں کی اہمیت ‘ ملک کی ترقی میں ان کا کردار اور ان کے حقوق کو اجاگر کیا گیا۔