متحدہ عرب امارت کی کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کی پر زور مذمت ٗپاکستان سے اظہار یکجہتی

دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے عالمی برادری کی جانب سے ٹھوس اقدامات اٹھانے اور کوششیں تیز کرنیکی ضرورت ہے ٗ بیان

جمعرات 11 اگست 2016 18:45

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) متحدہ عرب امارت نے کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے پاکستان کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

یو اے ای کی وزارت خارجہ امور و بین الاقوامی تعاون نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں ہر قسم کی دہشت گردی کو مسترد کرتے ہوئے لعنت کیخلاف جدوجہد کی غرض سے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور دہشت گردی کیخلاف جنگ اور امن و سلامتی کو فروغ دینے میں پاکستان کیساتھ بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یو اے ایکا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے عالمی برادری کی جانب سے ٹھوس اقدامات اٹھانے اور کوششیں تیز کرنیکی ضرورت ہے۔متحدہ عرب امارت نے دہشت گرد حملے میں جابحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :