Live Updates

(ن) لیگ نیشنل ایکشن پلان پر عملددرآمد میں رکاوٹ ہے‘یاسمین راشد

جمعرات 11 اگست 2016 18:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء ) ایڈ ؤئزر چیئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نیشنل ایکشن پلان پر عملددرآمد میں رکاوٹ ہے‘حکمرانوں کے علاوہ سب ملک میں دہشت گر دی کے خاتمے میں سنجیدہ ہیں ۔ تحر یک انصاف کے کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ موجودہ حکمران نے ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے صرف باتیں کیں ہیں عملی طور پر انکی کار کردگی زیر و ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ حکومت اگر دہشت گردی کے خاتمے میں سنجیدہ ہوتی تو ملک میں آج دہشت گردی کا یہ عالم نہ ہوتا نوازشر یف اور انکی کابینہ ملک دہشت گردی کے خاتمے پر توجہ دینے کی بجائے اپنی کر پشن اور لوٹ مار کی دولت بچانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے ایک ایماندار سیاسی قیادت کی بھی ضرورت ہے اور تحر یک انصاف اقتدار میں آکر ملک کو دہشت گردی سے مکمل نجات دلائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے سے ہی ملک میں سر مایہ کاری اور خوشحالی بھی آئیگی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات