ماروی میمن نے بی آئی ایس پی سیکرٹریٹ میں پروگرام کی سالانہ کارکردگی پر منعقدہ اجلاس ٗ مختلف امورپر گفتگو
ملک کے 16اضلاع میں فروری 2017تک غربت سروے کا ابتدائی مرحلہ مکمل کر لیا جائے گا ٗماروی میمن
جمعرات 11 اگست 2016 18:49
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے بی آئی ایس پی سیکرٹریٹ میں پروگرام کی سالانہ کارکردگی پر منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس کا مقصد گذشتہ سال بی آئی ایس پی کی کارکردگی اورحاصل کردہ کامیابیوں پر توجہ مرکوز کرنا تھا۔چیئرپرسن بی آئی ایس پی ، سیکرٹری محترمہ یاسمین مسعود، ہیڈ اور ریجنل آفسز کے تمام ڈائریکڑ جنرلز نے بی آئی ایس پی کو دنیا کیلئے ایک مثالی سوشل سیفٹی نیٹ پروگرام بنانے کے حوالے سے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔
اجلاس کے دوران ، چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ موجودہ حکومت میں بی آئی ایس پی نے بجٹ، آپریشنل صلاحیت، نئے اقدامات، ادائیگی کے نظام اور جدید تکنیکی طریقہ کار کے استعمال کے اعتبار سے خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔(جاری ہے)
بی آئی ایس پی کے تمام ونگز نے اپنی سیکشنز کی کارکردگی اور آئندہ منصوبوں پرمبنی بریفنگ پیش کی۔ مستحقین تک رسائی حاصل کے شفاف طریقہ کار کو اپناتے ہوئے ڈیٹا کو اپڈیٹ کرنے کی ضرورت کے تحت، بی آئی ایس پی جون 2016سے ہری پور میں غربت سروے کے ابتدائی مرحلے کا آغازکر چکا ہے۔
ملک کے 16اضلاع میں فروری 2017تک غربت سروے کا ابتدائی مرحلہ مکمل کر لیا جائے گا۔ ابتدائی مرحلے کی تکمیل کے بعد ملک گیر سروے کا آغاز کیا جائے جو مارچ 2018تک مکمل کرلیا جائے گا۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پروگرام میں مستحقین کی شمولیت اور اخراج کی غلطیوں سے بچنے کیلئے ٹیبلٹس کے ذریعے ایک بڑے پیمانے پر سروے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ موجودہ سروے میں مستحقین تک رسائی کے عمل پر جائزے ، اعدادو شمار کی درستگی اور کیس مینجمنٹ سسٹم کیلئے فرمز کی بھرتی سے جعلی مستحقین سے متعلق مسائل پر قابو پالیا جائے گا۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ مستحقین کے بینک اکاؤنٹس کیلئے ڈی۔کریڈٹنگ اور ری۔کریڈٹنگ پالیسی پر نظر ثانی کی جاچکی ہے تاکہ حقیقی معنوں میں مستحق افراد کے اکاونٹس میں رقم کی منتقلی کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔اس وقت 94%ادائیگیاں جدیدطریقے پر مبنی ادائیگی کے نظام کے تحت کی جارہی ہیں۔ لاڑکانہ میں بائیومیٹرک ادائیگی کا نظام متعارف کرایا جا چکا ہے جسے آئندہ سالوں میں پورے پاکستا ن میں متعارف کرادیا جائے گا اور اس اقدام سے شفافیت کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ شفافیت کے حصول ، مڈل مین کلچر کے خاتمے اور مستحقین کو سہولیات بہم پہنچانے کے مقصد کیلئے بی آئی ایس پی نے ملک بھر میں بائیومیٹرک پر مبنی رقم نکوالنے کے نظام کیساتھ 25,000سے زائد ٹچ پوائنٹس قائم کئے ہیں۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ بی آئی ایس پی کے تحت 5.3ملین مستحق خواتین غیرمشروط مالی معاونت حاصل کررہی ہیں اور جون 2016میں وسیلہ تعلیم پروگرام کے تحت 1.3ملین بچوں کا انداراج کیا جاچکا ہے۔ بی آئی ایس پی دسمبر 2016تک 2ملین بچوں کا سکولوں میں اندارج کا ہد ف حاصل کرلے گا۔ بی آئی ایس پی نے بچوں کی تعلیم، حفاظتی ٹیکوں کی فراہمی، خواتین کی صحت اور خواتین کے خلاف تشددپر آواز بلند کرنے کیلئے ملک کے 32اضلاع میں 50,000بی آئی ایس پی بینیفشری کیمیٹیاں (BBCs)تشکیل دی ہیں۔بی آئی ایس پی مستحقین کی بنائی ہوئی دستکاریوں کے فروغ کیلئے بی آئی ایس پی ای۔کامرس کا آغاز کیا گیا تاکہ مصنوعات کی آن لائن فروخت کے ذریعے مستحقین کو غربت سے باہر نکالا جاسکے۔ بدعنوانی اور دھوکہ دہی کے خلاف اقدمات کرتے ہوئے مختلف نوعیت کے ساتھ مقدمات ایف آئی اے کو بھیجے جا چکے ہیں۔ جعلی پیغامات بھیجنے میں ملوث 7,000موبائل فون نمبروں کو بلاک کردیا گیا اور قانون نافذکرنے والے اداروں کو ان دھوکہ باز عناصر کیخلاف کاروائی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ تقریبا 10,000وفات پانے والی مستحق خواتین کی نشاندہی ہوئی ہے جس کی بدولت 2015-16کی آخری قسط میں 40ملین روپے کی بچت ہوئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.