ایف پی ایس سی نے موٹر وے پولیس اور وزارت دفاع میں تین امیدواروں کی تقرری کی سفارش کر دی

جمعرات 11 اگست 2016 18:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے موٹر وے پولیس اور وزارت دفاع میں تین امیدواروں کی تقرری کی سفارش کر دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس میں کمپیوٹر آپریٹر کی دو آسامیوں پر فاٹا کے سیّد کامران حیدر اور بلوچستان کے آصف رضا کی تقرری کی سفارش کی گئی ہے جبکہ وزارت دفاع میں جونیئر اسٹیبلشمنٹ اینڈ فنانس آفیسر کی گریڈ 16 کی آسامی پر محمد ابوبکر صدیق کی تقرری کی سفارش کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :