حکومت پنجاب کی جانب سے بلدیاتی عہدوں کے نام تبدیل کر دیئے گئے

جمعرات 11 اگست 2016 18:51

میاں چنوں(ماُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) حکومت پنجاب کی جانب سے بلدیاتی عہدوں کے نام تبدیل کر دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے صوبہ بھر کی تحصیل میونسپل کمیٹیوں کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تحصیل میونسپل آفیسر کا عہدہ ختم کرکے چیف آفیسر کے عہدہ میں تبدیل کردیا گیا ہے اسی طرح تحصیل آفیسر انفراسٹر کچر کی جگہ میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر، تحصیل آفیسر فنانس کی جگہ میونسپل آفیسر فنانس، تحصیل آفیسر پلاننگ کی جگہ میونسپل آفیسر پلاننگ اور تحصیل آفیسر ریگولیشن کی بجائے میونسپل آفیسر ریگولیشن کے عہدوں کی تبدیلی عمل میں لائی گئی ہے اور 2ستمبر کو ہونے والے مخصوص نشستوں اور پھر چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات کا عمل مکمل ہونے کے بعد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013کے تحت میونسپل کمیٹی کے انتظامی امور چلائے جا سکیں گے۔