کوئٹہ، پاک افغان سرحدی علاقہ برابچہ میں جشن آزادی کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی

جمعرات 11 اگست 2016 18:54

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء ) پاک افغان سرحدی علاقہ برابچہ میں جشن آزادی کے سلسلے میں ایک ریلی نکالی گئی یہ ریلی مختلف شاہراؤں سے ہوتے ہوئے ایک جلسے کی شکل اختیار کی اس جلسے مین ہزاروں افراد نے شرکت کی ریلی جلسے سے یوسی براپچہ چیرمین حافظ عبدالواحد محمد حسنی عبدالباقی محمد حسنی حاجی بلال محمد حسنی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سول ہسپتال کوئٹہ کی سانحہ نے پوری قوم کو ہلا دیا دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جائیگا انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد و یک جہتی نا گزیر ہے مٹھی بھر دہشت گردون کے عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے بلوچستان کے عوام کو قیام امن کیلئے حکومت اورعسکری قیادت کا ساتھ دینا ہوگا انہوں نے کہا کہ بم دھماکہ کی نتیجے میں بے گناہ جانوں کا ضیاع بد ترین دہشت گردی ہے ایسے درندہ صفت عناصر انسان کہلانے کے مستحق نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو مختلف چیلنجوں کا سامنا ہے ہمیں چاہے کہ پورے قوم ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں پاکستان قربانیوں کے بدولت ملا ہے اسلامی دنیا میں پاکستان اور پاکستانی عوام پر فخر کرتے ہیں آزادی کیلئے اپنی تمام تر صلائیتوں کو بروکا ر لاکر سب کی ذمداری ہے جب سے پاکستان وجود میں آیا ہمارے پورے عوام اور حکومت کا کوشش رہا ہے کہ پڑوس ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات رہے مگر بد قسمتی سے ہندوستان ہمارے ملک اور خاص کر بلوچستان میں حالات خراب کر رہے ہیں ہندوستان کے کئی جاسوس پکڑے گئے ہیں لیکن اقوام متحدہ کی خاموشی لمہ فکر ہے ایف سی بلوچستان نے دن رات محنت کر کے حالت کو بہتر بنایا ہے جو کہ قابل تعریف ہے انہوں نے آئی جی ایف سی کی بھر پور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب سے آئی جی ایف سی نے چارج سنبھالا ہے حالات پورے بلوچستان میں بہتری کی جانب جارہے ہیں جو کہ قابل تعریف ہے انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحدی علاقوں میں امن ہے یہ بھی ایف سی کی مرہنوں منت ہے۔

متعلقہ عنوان :