خضدار،حکومت صوبے کی تعمیر و ترقی کیلئے تاریخی اقدامات کررہی ہے، آغا شکیل احمددرانی

جمعرات 11 اگست 2016 18:54

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء ) ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی نے کہاہے کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری کی قیادت میں صوبے کی تعمیر و ترقی کے لئے تاریخی اقدامات کررہی ہے ۔ خضدار میں یونیورسٹی ، میڈیکل کالج کا قیام اور ایک ارب روپے سے زائد پیکج کی فراہمی خضدار ہسپتال کے لئے چار کروڑ روپے سے زائد کی خطیر رقم یہ وہ تمام اقدامات ہیں جن سے خضدار کے عوام کا اعتماد بحال ہونے میں مدد ملیگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار میں اپنے دفتر میں مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین میر عبدالرحمن زہری مسلم لیگ (ن) خضدار کے جنرل سیکریٹری سردار عزیزمحمد عمرانی میر جمعہ خان شکرانی عید محمد ایڈوکیٹ مسلم لیگ (ن) مولہ کے رہنماء میر محمد اکبر جتک وڈیرہ محمد صالح جاموٹ میر عبدالوہاب عمرانی ودیگر بھی موجو دتھے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمد درانی نے کہاکہ عوام کے اعتماد کو بحال کرنے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔اور لوگوں کی خوشحالی کے لئے خطیر رقم خرچ کیا جارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ پانی کی قلت کو دو کرنے کے لئے چیک ڈیمز کی تعمیر بھی اگلے چند ہفتوں میں شروع کیا جائیگا چیک ڈیمز کے علاوہ ہینار ی ڈیم کو بھی تعمیر کیا جارہاہے ۔ خضدار میں یونیورسٹی بن رہی ہے میڈیکل کالج کی تعمیر بھی جلدمکمل جائیگا ۔

جب کہ ایک ارب روپے خضدار کو پیکج کی صورت میں فراہم کیا گیا ہے جن میں سے بیس کروڑ روپے سے زائد کی رقم صرف ٹیوب ویلز اور پائپ لان بچھانے پر خرچ کی جائیگی۔ تعلیم و صحت پر بھی حکومت کی خاص توجہ مرکوز ہے انہوں نے کہاکہ ان تمام تعمیر ی اقدامات سے عوام کے اعتماد کو بحال کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔بلدیاتی نظام کے تحت بھی عوامی مسائل حل کرنے کی جانب بڑھ رہے ہیں تمام کونسلران کے لئے رقم مختص کی گئی ہے تاکہ وہ اپنے ہی علاقوں میں عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے یہ رقم خرچ کریں ۔ ا س سے قبل ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمد درانی سے ملاقات کرنے والے وفد نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :