سانحہ کوئٹہ کا سوگ، پاکستان ٹیم نے بازؤوں پر سیاہ پٹیاں باندھ لیں، انگلش پلیئرز بھی غم میں شریک

جمعرات 11 اگست 2016 18:55

سانحہ کوئٹہ کا سوگ، پاکستان ٹیم نے بازؤوں پر سیاہ پٹیاں باندھ لیں، ..

اوول ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء ) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان اوول گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے چوتھے ٹیسٹ میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے سانحہ کوئٹہ کے سوگ بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے ۔ تفصیلات کے مطابق اوول ٹیسٹ کے آغاز سے قبل سانحہ کوئٹہ کے شہدا ء کے سوگ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں گراؤنڈ میں کھڑی تھیں جبکہ اسٹیڈیم میں موجود تماشائی اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے سانحہ کوئٹہ کے شہدا کیلئے فاتحہ بھی پڑھی اور کھلاڑی بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے جبکہ انگلینڈ کی طرف سے بیٹنگ کیلئے آنے والے کھلاڑیوں نے بھی سانحہ کوئٹہ کے شہدا ء کے سوگ میں عملی طور پر شرکت کی اور وہ بھی سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے ہیں۔

متعلقہ عنوان :