محکمہ ترقی خواتین پنجاب کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں ملازمت کرنے والی خواتین کیلئے ہو سٹلز اور ڈے کئیر سنٹر ز قائم

جمعرات 11 اگست 2016 18:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) محکمہ ترقی خواتین پنجاب کے زیر اہتمام وویمن پیکج کے تحت مختلف شہروں میں ملازمت کرنے والی خواتین کے لیے ہو سٹلز اور ڈے کئیر سنٹر ز قائم کیے جارہے ہیں۔ اس وقت صوبے کے مختلف شہروں میں60سے زائد ڈے کیئر سنٹرز اور 16ورکنگ وویمن ہو سٹلزکام کر رہے ہیں۔ جبکہ رواں مالی سال کے دوران مزید سنٹرز قائم کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ڈے کئیر سنٹرز میں سٹاف کی تربیت ، بچوں کے لیے معیاری سہولتوں کی فراہمی ، انسپکشن اور مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ اس وقت لا ہور کے علاوہ فیصل آباد ، راولپنڈی ، اٹک اور دیگر شہروں میں ڈے کیئر سنٹرز قائم ہیں جبکہ بہت جلد لاہور میں مزید ڈے کیئر سنٹرز کا افتتا ح کیا جائے گا۔ وویمن پیکج کے تحت خواتین کے لئے پبلک مقامات اور دفاتر میں خصوصی سہولیات سے مزین واش رومز بھی تعمیر کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :