جمہوریت کے نام پر لوٹ مار کرنے والوں کے احتساب کا وقت آ گیا ، میاں محمود الر شید

ملک میں جمہوریت ہے کہاں؟یہ کیسی جمہوریت ہے جس میں ادارے حکمرانوں کو لونڈی ہیں، عوام انصاف اور دو وقت کی روٹی کیلئے دربدر ہیں‘یہ کیسی جمہوریت ہے جس کے ثمرات صرف حکمرانوں کو پہنچ رہے ہیں جبکہ عوام اپنے حقوق کیلئے سراپا احتجاج ہیں، طلبہ وفد سے گفتگو

جمعرات 11 اگست 2016 19:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت ہے کہاں؟یہ کیسی جمہوریت ہے جس میں ادارے حکمرانوں کی لونڈی جبکہ عوام انصاف اور دو وقت کی روٹی کیلئے دربدر ہیں، یہ کیسی جمہوریت ہے جس کے ثمرات صرف حکمرانوں کو پہنچ رہے ہیں جبکہ عوام اپنے حقوق کیلئے سراپا احتجاج ہیں۔

پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں پولیٹیکل سائنس کے طلبہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا جب اپوزیشن کرپشن کیخلاف بات کرتی ہے تو حکمران جمہوریت کا راگ الاپنے لگتے ہیں،عوام کو حقوق دینے کی بات آئے تو کہا جاتا ہے ملک حالت جنگ میں ہے ، بدقسمتی سے یہاں جمہورت کا صرف نام استعمال ہوتا ہے اور اسکی آڑ میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔

(جاری ہے)

میاں محمود الر شید نے کہا کہ تحریک احتساب اس روایتی جمہوری نظام میں اصلاحات، ملکی دولت لوٹنے والوں کو قانون کے دائرے میں لائیگی۔

طلبہ کے سوالات کا جواب دیتے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ تحریک انصاف جمہوریت کی حامی ہے، کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہ کرنا تحریک انصاف کی پالیسی ہے ، کرپشن زدہ حکمران پکڑے جانے اور احتساب کے خوف سے تحریک کو جمہوریت کیخلاف اقدام قرار دے رہے ہیں لیکن اب جمہوریت کے نام پر لوٹ مار کرنے والوں کے احتساب کا وقت آ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :