پاکستان ٹیلی ویژن 14 اگست کو براہ راست نشریات’’سلام پاکستان‘‘ پیش کرے گا

جمعرات 11 اگست 2016 19:05

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) پاکستان ٹیلی ویژن جشن آزادی روایتی جوش و خروش سے منانے کے لیے 14 اگست کو براہ راست نشریات’’سلام پاکستان‘‘ پیش کرے گا ۔یہ نشریات پی ٹی وی ناظرین کے لیے سارا دن جاری رہے گی۔پرچم کشائی کی براہ راست تقریب کنونشن سینٹر اسلام آباد سے پیش ہو گی۔

(جاری ہے)

پی ٹی وی کے مختلف مراکز سے ناظرین کے لیے ملی نغموں کے علاوہ ’’آزادی کے رنگ دوستوں کے سنگ‘‘، حسین پاکستان،روشنی کا سفر،میرے وطن،ہم ہیں پاکستان،آزادی کوئز،سن پاکستان کی دھن، یوتھ اچیومنٹ ایوارڈ ،ڈاکیومنٹری آن قائد اعظم، ٹرین47 اور نذرِوطن بھی اس خصوصی نشریات کا حصہ ہیں۔

اس کے علاوہ پی ٹی وی کے مختلف مراکز سے جشن آزادی کی مناسبت سے علاقائی پروگرام بھی پیش کیے جائیں گے۔پاکستان ٹیلی ویژن کی منجینگ ڈائریکٹر صبا محسن جشن آزادی کے سلسلے میں پروگراموں کی تیاری کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :