گاؤ فین 3سیٹلائٹ چین کے میری ٹائم مفادات کو تحفظ فراہم کرے گا‘چینی میڈیا

جمعرات 11 اگست 2016 19:12

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) چینی میڈیا نے بدھ کو چین کی جانب سے خلاء میں چھوڑے جانے والے سیٹلائٹ کو میری ٹائم مفادات کا محافظ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

چین ک معروف اخبار چائنہ ڈیلی کے ایک اداریہ میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین میں کچھ ممالک کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں اور ایسے میں گاؤ فین 3سیٹلائٹ چین کے میری ٹائم مفادات کو تحفظ فراہم کرے گا۔مذکورہ سیٹلائٹ ہر قسم کے خراب موسم میں بھی خلاء سے بہترین معیار کی تصاویر بنانے کی صلاحیت رکھتاہے،سیٹلائٹ کی مدد سے جزیروں،بحری بیڑوں اور ماحولیات پر گہری نظر رکھی جائے گی

متعلقہ عنوان :