وسطی چین میں پاورپلانٹ میں دھماکے کے باعث 21افراد ہلاک،5زخمی

جمعرات 11 اگست 2016 19:14

ہیبے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) وسطی چین کے صوبہ ہیبے میں پاور پلانٹ میں ہونیوالے دھماکے کے باعث 21افراد جاں بحق ہوگئے،چینی خبررساں ادارے شہنوا کے مطابق جمعرات کو کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ کے ایک پائپ میں دباؤ کے باعث دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 21افراد جاں بحق اور 5زخمی ہوئے،زخمی ہونے والے افراد کو فوری اسپتال منتقل کردیا گیا جس میں سے تین کی حالت تشویش ناک ہے۔

متعلقہ عنوان :