آئندہ سال ملک سے اندھیروں کا خاتمہ ہوجائے گا،ساہیوال کول پاورپراجیکٹ پر ایک سال میں 60 فیصد کام مکمل کر لیا

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم کا بیان

جمعرات 11 اگست 2016 19:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ آئندہ سال ملک سے اندھیروں کا خاتمہ ہوجائے گا ۔ساہیوال کول پاورپراجیکٹ پر ایک سال میں 60 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے اور 1320 میگاواٹ کا کوئلے سے چلنے والا یہ کارخانہ اگلے سال کے وسط میں بجلی کی پیداوار شروع کردے گا۔ ساہیوال کول پاور پلانٹ پر گزشتہ برس جولائی کے مہینے میں کام شروع ہوا اوراب تک منصوبے پر 60فیصد کام مکمل ہوچکاہے اوریہ منصوبہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا اور سب سے بڑا منصوبہ ہے ۔

(جاری ہے)

چین سمیت دنیا بھر میں اس سائز کے منصوبے عام طورپر چار سے پانچ برس میں مکمل ہوتے ہیں جبکہ چین میں بھی اس سائز کا پاور پلانٹ3سال سے پہلے مکمل نہیں ہوالیکن ساہیوال کول پاور پراجیکٹ 23ماہ میں مکمل ہوگاجو پوری دنیا میں نیاریکارڈ قائم کرے گااور اس منصوبے نے چین کاریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔یہ منصوبہ پاکستان کے غریب عوام کا منصوبہ ہے، بلاشبہ یہ چین کی کمپنیوں اورپنجاب حکومت کے مشترکہ تعاون کا نتیجہ ہے کہ اس منصوبے کو انتہائی برق رفتاری سے مکمل کیا جارہا ہے ۔منصوبے پر دن رات کام کیا جارہا ہے اورمحنت کا ثمر اگلے برس کے وسط میں ملے گا