فیصل آباد،سٹی ٹریفک پولیس نے یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کر دیا

جمعرات 11 اگست 2016 19:18

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) سٹی ٹریفک پولیس نے خصوصی ڈیوٹی ٹریفک پلان برائے یوم آزادی پاکستان جاری کر دیا 14اگست کے روز 03ڈی ایس پیز ،45ٹریفک انسپکٹر ز ،650ٹریفک وارڈنز ،71ٹریفک کانسٹبلان اور ہیڈ کانسٹبلان فرائض منصبی نبھائیں گے اسی طرح 13اگست کو بھی تمام سیکٹر انچارجز متحرک رہیں گے اور ٹریفک سیکٹر کی سطح پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے ویلرز کو کیفر کردار تک پہنچا کر ہی دم لیں گے گرفتار ویلرز کو کڑی سے کڑی سزائیں دلوائی جائیں گی ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسرعارف شہباز خان وزیر نے ایک اجلاس میں یوم آزادی ٹریفک پلان کی منظوری دیتے ہوئے کیا انہوں نے مزید بتایا کہ 77ناکہ جات برائے انسداد ون ویلنگ لگائے جائیں گے جن میں سے 34پہلی جبکہ 43دوسری شفٹ میں ہونگے اسی طرح 40خصوصی ٹریفک اسکوارڈز بھی تشکیل دے دئیے گئے جن میں سے 20اسکوارڈ ز ایک شفٹ میں متحرک ہونگے جبکہ 20 دوسری شفٹ میں ہونگے جن کے پاس وائرلیس کے علاوہ 250-ccہیوی بائیکس بھی ہونگے اور اپنی جوکہ اپنی اپنی مخصوص بیٹ میں پڑولنگ کریں گے سی ٹی او نے کہا کہ ایک مخصوص حکمت عملی کے تحت ون ویلرز کی پکڑ دھکڑ کے لیے کارروائی ہوگی اور پکڑئے جانے والے ویلرز کو فوری طور پر تھانہ جات کے حوالات میں بند کروا دیا جائے گا ٹریفک وارڈنز کی ایک شفٹ صبح 07بجے سے لے کر شام 05بجے تک جبکہ دوسری تازہ دم شفٹ شام 05بجے سے لے کر رات گئے تک ٹریفک ڈیوٹی سرانجام دیں گے یوم آزادی کے موقع پر سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے لگائے جانے والے ناکہ جات میں بئیرئیرز بھی لگائے جائیں گے جس سلسلہ میں ایم ٹی او سٹی ٹریفک پولیس کو احکامات جاری کر دئیے گئے سی ٹی او نے شہریوں سے بھی استدعا کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ون ویلنگ سمیت ہلڑ باز ی اور گاڑیوں سے سلنسر نکال کر ڈرائیونگ کرنے سے باز رکھیں خلاف ورزی پر سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں کسی کے لیے کوئی معافی نہیں ہوگی