پنجاب میں شعبہ تعلیم پر بہت توجہ دی جارہی ہے ، طالب علموں کے مسائل حل کئے جارہے ہیں، رانا بابرحسین

جمعرات 11 اگست 2016 19:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء ) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ پنجاب میں شعبہ تعلیم پر بہت توجہ دی جارہی ہے ۔ طالب علموں کے مسائل تیزی سے حل کئے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کے تعلیمی فنڈ سے لاکھوں ہونہار بچے اور بچیاں اپنی تعلیمی پیاس بجھا رہی ہیں- تعلیمی فنڈ کے وظائف کے ذریعے کوئی ڈاکٹر بن رہا ہے تو کوئی انجینئر اور کوئی بینکر اور ماہر اقتصادیات بن کر ملک و قوم کی خدمت کر رہا ہے- پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پروگراموں کے ذریعے بھی غریب خاندانوں کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جا رہا ہے- انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے صوبے بھر کے ہائی سکولوں میں آئی ٹی لیبز قائم کی گئی ہیں جبکہ لاکھوں لیپ ٹاپ طلبا و طالبات میں تقسیم کئے گئے ہیں- انہوں نے کہا کہ ماضی کے پنجاب کے حکمران نے 40 کروڑ روپے کا سیکرٹ فنڈ قائم کیا- کوئی نہیں جانتا کہ یہ فنڈ کہاں خرچ کیا گیا- اسی طرح ترقیاتی منصوبوں کے نام پر لوٹ مار کی گئی- قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لینے کیلئے احتساب کا کڑا نظام ضروری ہے- انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی ٹیکسٹائل کی برآمدات پاکستان کی کل برآمدات سے زیادہ ہیں- سری لنکا، بنگلہ دیش، بھارت، ملائشیا، ترکی، اردن، مصر اور دیگر کئی ممالک تعلیمی لحاظ سے ہم آگے نکل چکے ہیں- انہوں نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں پر رونے دھونے کی بجائے ماضی سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہے اور شبانہ روز محنت سے اپنی منزل حاصل کرنا ہے- انہوں نے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کا قومی منصوبہ حقیقت بن چکا ہے اور یہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے- سی پیک کے تحت پاکستان بھر میں توانائی کے منصوبے لگائے جا رہے ہیں

متعلقہ عنوان :