سعودی حکومت نے غیر قانونی حاجیوں پر سزاؤں کا اعلان کردیا
سعودی حکومت کے اس فیصلہ سے انتظامی امور میں بہتری آئے گی ،چیئر مین ہوپ حافظ شفیق کاشف
جمعرات 11 اگست 2016 19:19
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) سعودی حکومت نے بلا اجازت حج کی ادائیگی کی کوشش کرنے والے عازمین پر کڑی سزاوں اور بھاری جرمانے کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق ملکی و غیر ملکی زائرین جن کو بغیر ویزا اور بلا اجازت حج کی ادائیگی کو کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا جائے گا اس کو دس ہزار ریال جرمانہ، پندرہ دن کی قید کے ساتھ ساتھ پانچ سال کے لئے سعودی عرب داخلہ پر پابندی بھی عائد کردی جائے گی۔
حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ) کے چئیرمین حافظ شفیق کاشف نے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکومت کے اس فیصلہ کا مقصدقانونی طور پر سعودی عرب جانے والے عازمین حج کے لیئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔(جاری ہے)
لہٰذا سعودی حکومت کے موجودہ فیصلے سے حج انتظامات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ جن پاکستانیوں کے پاس حج کے علاوہ سعودی عرب کا کوئی دوسرا ویزا ہے وہ موجودہ حالات میں حج پر جانے کی کوشش نہ کرے بصورت دیگر ان کو سزاوں کا سامنا کرنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ جو نجی حج ٹوورز آپریٹرز وزٹ ویزا (visit visa) یا پھر ورک ویزا (work visa) پر لوگوں کو ادائیگی حج کے لیئے سہولت فراہم کریں گے ان کو بھی بلیک لسٹ کردیا جائے گا لہٰذا پاکستانی پرائیویٹ کمپنیوں کو ایسی سرگرمیوں سے اجتناب کرنا چاہیے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.