پنجاب حکومت کے گڈ گورننس کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں‘سراج الحق
ماؤں کی گود اجاڑنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ،ایسے مجرموں سے آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے ‘امیر جماعت اسلامی
جمعرات 11 اگست 2016 19:21
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے ملک بھر خصوصا پنجاب سے بچوں کے بڑی تعداد میں اغواء پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے گڈ گورننس کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں،ماؤں کی گود اجاڑنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ،ایسے مجرموں سے آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے اور اغواء کاروں کو نشان عبرت بنا کر بچوں کو بازیاب کرایا جائے ،گزشتہ تین ماہ میں ساڑھے آٹھ سو سے زائد بچوں کا اغواء لمحہ فکریہ ہے ،لگتا ہے پنجاب کی انتظامیہ اور حکمران سو رہے ہیں ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے بچوں کے اغواء کی وارداتوں میں حیرت انگیز طور پر اضافہ ہوگیا ہے ،ایسے لگتا ہے کہ اغواء کاروں کے کئی گروپ ہیں جو معصوم بچوں کو اغواء کرکے باہر سمگل کررہے ہیں لیکن حکومت ابھی تک ان کا نیٹ ورک توڑنے اور اغواء کاروں کے خلاف کوئی بڑی کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب گڈ گورننس کے بڑے دعوے کرتے ہیں مگر یہاں بچوں سے بداخلاقی کے شرمناک واقعات کے بعد اب اغواء کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ اس بات کی دلیل ہے کہ مجرموں کو پولیس اورسیکیورٹی اداروں کا کوئی خوف نہیں ہے اور حکومتی مشینری مجرموں کے سامنے مکمل بے بس ہوچکی ہے ۔
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ بچوں کے اغواء کی وارداتوں پر وزیر اعلیٰ اور انتظامیہ کو نیند نہیں آنی چاہئے تھی مگر حکمرانوں کے اب تک کے رویے سے ثابت ہوتا ہے کہ انہیں والدین کی پریشانی کی کوئی پرواہ ہے نہ پنپتے ہوئے جرائم اور دندناتے ہوئے مجرموں سے کوئی سروکار ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ چند سال قبل لاہور میں سو بچوں کے قتل اور انہیں کیمیکل میں پگھلانے کی لرزہ خیز واردات سامنے آئی تھی ،حکومت کو چاہئے تھا کہ مستقبل میں ایسی وارداتوں کا قلع قمع کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرتی اور سیکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کو فعال رکھتی لیکن بچوں کے اغواء کے بڑھتے ہوئے واقعات نے حکومت کی نااہلی پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
میں نے خود بانی پی ٹی آئی کو کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں، ندیم افضل چن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا گجرات میں عزیزبھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
-
لڑکے اورلڑکی کی کم ازکم شادی کی عمر 18سال قرار ، چائلڈ میرج بل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ارسال
-
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مظفر گڑھ میں شادی کا جھانسہ دے کر طالبہ سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پولیس نے چارملزمان کوگرفتارکرکے 38 لٹر دیسی شراب برآمد کرلی
-
پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد، 30 اپریل کو پیشی کا نوٹس جاری
-
پی ٹی آئی کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے،ندیم فضل چن ، فیصل کریم کنڈی
-
گزشتہ 4سال نئی اسکیمز میں وفاق نے سندھ کو نظر انداز کیا، وزیر اعلی سندھ کا وزیراعظم سے شکوہ
-
تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، 6 افراد زخمی
-
بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
-
ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا: گورنرسندھ
-
شہبازشریف نے نواز شریف کو دھوکا دے کر وزارت عظمٰی چھین لی، لطیف کھوسہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.