قوم اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے یک جان ہو جائے قیادت اور عوام کے محاذ پر انتشار بڑی تباہی کا باعث ہو گا‘لیاقت بلوچ
جمعرات 11 اگست 2016 19:22
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء ) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ سانحہ کوئٹہ بہت ہی المناک ہے جس سے پورا کوئٹہ صدمے اور سکتے کی لپیٹ میں ہے ، اس سانحہ میں سینئر اور قابل وکلا کی بڑی تعداد شہید ہوگئی ، سانحہ کوئٹہ نے پوری قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیاہے ،قوم اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے یک جان ہو جائے وگرنہ قیادت اور عوام کے محاذ پر انتشار بڑی تباہی کا باعث ہو گا۔
کوئٹہ سے واپسی پر انہوں نے کہاکہ فوری طور پر ناگزیر ہے کہ وزیراعظم قومی سلامتی پر قومی قیادت کو اعتماد میں لیں اور ایک پیج پر جمع رکھیں ۔قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد میں کہاں کمزوریاں ہیں انہیں دور کیا جائے ۔ پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کی کمزوریاں ختم کی جائیں ۔(جاری ہے)
امریکہ اور بھارت پاک چائنہ اقتصادی راہداری کسی صورت برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں اس منصوبہ پر عملدرآمد کے لیے ملک کے اندر اختلافات ختم کیے جائیں ۔
لیاقت بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں سانحہ کوئٹہ کے بعد بہت اہم موقع ہے کہ سیاسی اور عسکری قیادت معاشی ، سیاسی اور سماجی مسائل حل کریں اور کوئٹہ میں قومی قیادت کی آل پارٹیز کانفرنس بلائیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں حق خود ارادیت کی بے مثال تحریک سے عالمی توجہ ہٹاناچاہتاہے اس لیے سفارتی محاذ پر مسئلہ کشمیر پوری قوت سے اٹھایا جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.