سینیٹر سراج الحق کا حنیف محمدکی وفات پر اظہار افسوس

جمعرات 11 اگست 2016 19:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کے انتقال پرمرحوم کے خاندان اور چاہنے والوں سے دلی ہمدردی، تعزیت اورگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حنیف محمد نے اپنے دور میں کئی یادرگار میچ کھیلے۔ مرحوم شائقین کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ سینیٹر سراج الحق نے مرحوم کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔دریں اثناسیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے بھی حنیف محمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہاراور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :