سویٹ ہوم میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریب کاانعقاد
جمعرات 11 اگست 2016 19:24
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) پاکستان سویٹ ہومز کے سرپرست اعلی زمرد خا ن نے کہا کہ چودہ اگست جشن آزادی ایک تجدید عہد کا دن ہے آج کے دن 69 سال پہلے ملنے والی آزادی کی بدولت ہی ہم کھلی ہوا میں سانس لے رہے ہیں، اور یہ سب ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں کانتیجہ ہے انہوں نے کیا کہ آج کی تقریب سویٹ ہوم میں خصوصی طور پر جشن آزادی کے حوالے سے منعقد کی گئی ہے اس موقع پر یہاں موجود400 بچے اور بچیوں کے 3عدد ہاوسزبنائے گئے جن میں سرسید ہال، جناح ہال اور اقبال ہال شامل ہیں۔
اس حوالے سے پاکستان سویٹ ہوم میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اور ان کے درمیان ملی نغموں کے مقابلے بھی کروائے گئے اس کے علاوہ نعت خوانی،تقریر اور تلاوت قرآن پاک قابل ذکر ہیں۔(جاری ہے)
اس موقع پربچوں نے آرمی کے ملبوسات زیب تن کیے ہوئے تھے اور انھوں نے مختلف ٹیبلو بھی پیش کئے۔ مقابلوں میں مجموعی طور پر سرسید ہال نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔زمرد خان نے مزید کہا کہ یہ بچے کسی صورت میں باقی بچوں سے کم نہیں اور ان اس بات کا اندازہ آپ ان کی اردو اور انگلش کی تقاریر سے لگا سکتے ہیں۔
ا س تقریب میں مہمان خصوصی ممبران قومی اسمبلی پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ایم این اے ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ ،شمس النساء ، مسرت رفیق میسر اور شاہدہ رحمانی شامل تھیں۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم کے بچے اپنی کارکردگی میں کسی بھی طرح دارالحکومت کے پوش سکولوں سے کم نہیں ان کا ڈسپلن اور غیر نصابی سرگرمیوں میں انتہائی اعلٰی پروفارمنس پیش کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ سویٹ ہوم میں بچوں کی تربیت میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی ہے ممبران قومی اسمبلی نے فرداً فرداً بچوں او ربچیوں سے سوالات بھی پوچھے اور انہیں اسی طرح محنت اور لگن سے تعلیمی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بھرپور طریقے سے اپنی کارکردگی خوب سے خوب تر کرنے کی تلقین کی ۔ تقر یب کے ا ختتا م میں تما م مہما نو ں ا و ر سو یٹ ہو م کے ننھے فر شتو ں ا و ر پر یو ں نے مل کر قو می تر ا نہ گا یا ا و ر پا کستا ن ز ند ہ با د کے نعر ے بلند کئے۔مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.