اقلیتوں کے قومی دن پر جے سالک کا واویلا

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 11 اگست 2016 19:44

اسلام آباد (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 11 اگست۔2016ء ) عوامی مسیحا پارٹی کے ارگنائزر اور کنوینئر ورلڈ مینارٹیز الائینس جے سالک نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کا دن منانے کی بجائے انہیں حقوق دینے کی طرف توجہ دینی چاہیے۔ اپنی رہائش گا پت پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت نہ صرف اقلیتوں کو فیڈرل سے نکال کر صوبوں کے انڈر کر دیا گیا بلکہ اقلیتوں سے وزیراعظم بننے کا حق بھی چھین لیا گیا جو قائداعظم کے افکار کی نفی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دن کے قیام سے اقلیتیں کنفیوژن کا شکار ہیں کہ وہ 11 اگست کو منائیں یا 14 اگست کو، جس سے نہ صرف نیشنل ڈے کی اہمیت میں کمی واقع ہو رہی ہے بلکہ پاکستانی قوم بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے کہا کہ 11 اگست کو مینارٹی ڈے ڈکلیئر کرنا قوم کو بانٹنے کی ایک سازش ہے۔ انہوں نے کہ اقلیتوں سے وزیراعظم بننے کا حق چھین لیا گیا۔

اقلیتوں کو فیڈرل سے نکال کرصسوبوں میں دھکیل دیا گیا،اقلیتیں اب تک اپنے انتخابی حقوق نہیں حاصل کر پایئں جبکہ اس حوالے سے ایک سال قبل سپریم کورٹ آف پاکستان کا فیصلہ بھی آچکا ہے، اقلیتوں کی وزارت چھین لی گئی۔ کچی آبادیوں کا برا حال ہے،اور وہ بنیادی سہولیات زندگی سے بھی محروم ہیں،ٹھیکے داری نظام کے تحت سینیٹری ورکرز کے تمام حقوق غضب کر لئے گئے اور وہ ذلیل و خوار ہو رہے ہیں،اقلیتوں کے مرے کالج، گارڈن کالج اور دیگر جائیدادوں پر حکومت کا ناجائز قبضہ ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے اقلیتوں کو انکے حقوق دے لیں ، پھر مینارٹی ڈے بھی منا لینا۔

متعلقہ عنوان :