کارکنوں کی چھانٹیوں پر’ سیون نیوز ‘کوپیمرا کا نوٹس

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 11 اگست 2016 19:44

اسلام آباد (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 11 اگست۔2016ء ) پاکستان میں پہلی مرتبہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اٹھارٹی پیمرا نے کسی نشریاتی ادارے میں کارکنوں کی چھانٹی کا نوٹس لیا ہے اور ان چھانٹیوں کو غیر قانونی قراردایتے ہوئے اس نشریاتی ادارے کو اظہار، وجوہ کا نوٹس جاری کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیمرا کی طرف سے کارکنوں کی درخواست پر نجی ٹی وی چینل ”سیون نیوز‘ کو جاری کیے جانے والے شوکاز نو ٹس میں کہا گیا ہے کہ کارکنوں کو قانونی تقاضے پورے کیے بغیر ملازمت سے برطرف کیا گیا ہے اوربقایا جات بھی ادا نہیں گیے گئے جس سے کارکن سحافیوں میں تشویش پائی جاتی ہے ، جس سے روز مرہ کے معاملات مشکلات کا شکار اور چولہے بھجنے کا خدشہ ہے ۔

سیون نیوز سے ایک ہفتے کے اندر وضاحت طلب کی گئی ہے اور کہ غیر قانونی چھانٹیوں پر کیوں نہ اس کا لائسنس منسوخ کردیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :