آج یوم یکجہتی افواج پاکستان منانے کا اعلان

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 11 اگست 2016 19:45

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 11 اگست۔2016ء ) تحر یک تحفظ حر مین شر یفین کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے جمعہ کویوم یکجہتی افواج پاکستان منانے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت کر سمیت پورے ملک میں جلسے ‘جلوس او ر مظاہر ے کیے جائیں گے ، ان کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان انٹیلی جنس اداروں پر تنقید کر نیوالے ملک دشمن ہیں پوری قوم ایسے لوگوں سے نفر ت کرتی ہے ‘دہشت گردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں مگر قوم متحدہو کر ملک دشمنوں کی تمام کوششوں اور سازشوں کا ناکام بنادیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشر یف کو افواج پاکستان پر تنقید کرنیوالوں کیخلاف سخت نوٹس لینا چاہیے اور ایسے لوگوں کی زبان کو لگام دیا جائے ورنہ پاکستانی قوم خود ایسے لوگوں کیخلاف میدان میں نکلے گی ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گر دی میں کمی کا کر یڈ ٹ آرمی چیف جنر ل راحیل شر یف سمیت افواج پاکستان اور سیکورٹی اداروں کا جاتاہے اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فوج سمیت کسی بھی ادارے کی کمزوری ملک اور قوم کی کمزوری ہوگی اس لیے ہمیں افواج پاکستان سمیت تمام اداروں کے ہاتھوں کو مضبوط کر نا ہے اس سے ہی ملک بھی مضبوط ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :