سا نحہ کوئٹہ ، متاثرین کی سسکیوں کو لاہور میں بازگشت

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 11 اگست 2016 19:47

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 11 اگست۔2016ء ) کوئٹہ دہشت گردی واقعہ کے چوتھے روز بھی وکلاء کا یوم سوگ ،،وکلاء فوری نوعیت کے مقدمات میں بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھے عدالتوں میں ہوئے،عمومی مقدمات میں وکلاء کی عدم پیشی پر ہزاروں مقدمات کی سماعت متاثر ہونے سے سائلین کو مشکلات کا سامنا دہشت گردی واقعہ کے خلاف وکلاء کا یوم سوگ جاری ہے۔

لاہور ہائیکورٹ ،سیشن ،سول اور خصوسی عدالتوں میں وکلاء اہم نوعیت کے مقدمات میں بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر پیش ہو ئے۔

(جاری ہے)

وکلاء شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کے لئیدہشت گردی واقعہ کے چوتھے روز بھی سوگ کی کیفیت میں رہے۔یوم سوگ کی بناء پر بار روزمز کی چھتوں پر سیاہ پرچم لہرائے گئے۔عمومی نوعیت کے مقدمات میں وکلاء کے پیش نہ ہونے پر ہزاروں مقدمات کی سماعت متاثر ہوئی جس کی وجہ سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

لاہور ہائیکورٹ اور ضلعی عدلیہ میں سخت سکیورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ عدالتوں میں آنے والے سائلین،وکلاء اور عدالتی عملے کی جامعہ تلاشی کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ گیٹ پاس کے بغیر کسی کو عدالتی احاطوں میں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

متعلقہ عنوان :