افغانستان : پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر عملے کو افغانستان سے بازیاب کرالیا گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 11 اگست 2016 20:34

افغانستان : پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر عملے کو افغانستان سے بازیاب کرالیا ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 11 اگست۔2016ء) افغانستان میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد تحویل میں لئے گئے پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر عملے کو افغانستان سے بازیاب کرالیا گیا ہے۔بازیاب کرایا گیا ہیلی کاپٹرعملہ پاکستان پہنچا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر نے 4 اگست کو افغانستان کے صوبے لوگر میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی -ہنگامی لینڈنگ کرنےوالےہیلی کاپٹرمیں 6افراد سوار تھے، ہیلی کاپٹرمیں5پاکستانی اور ایک روسی باشندہ سوارتھا۔ایم آئی17روسی ساخت کا ہیلی کاپٹر مرمت کے لیے براستہ افغانستان روس جا رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :